پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس :سروسز چیفس چیف جسٹس دو وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی عدم شرکت

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس :سروسز چیفس   چیف جسٹس دو وزرائے اعلیٰ  اور گورنرز کی عدم شرکت

اسلام آباد(نامہ نگار، سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سروسز چیفس، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلٰی اور گورنرز سمیت مدعو کئے گئے۔

کافی مہمان شریک نہ ہوئے ،صرف وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی موجود تھے البتہ قومی اسمبلی کی مہمانوں کی گیلریوں میں غیرملکی سفارت کار بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، محمود خان اچکزئی ، اخترمینگل ، اسد قیصر اور زرتاج گل بھی پارلیمنٹ کی کارروائی میں شریک نہ ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں