صدر کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کا خصوصی طور پر ذکر

صدر کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر اور  فلسطین کی صورتحال کا خصوصی طور پر ذکر

اسلام آباد(اے پی پی)صدر آصف زرداری نے کہا حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں بدلنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے ، پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے ، بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت نے اپنے خطاب میں فلسطین کا بھی ذکر کیااور کہا کہ پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے ، پاکستان قابض اسرائیلی افواج کی کھلے عام بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں