ضمنی انتخابات :لاہور سمیت 10 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

ضمنی انتخابات :لاہور سمیت  10 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب میں ضمنی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 10 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہو گا۔دفعہ 144 لاہور، قصور، چکوال ، گجرات ،بھکر ،وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ ،رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں نافذ کی گئی ہے ۔دفعہ 114 والے اضلاع میں اسلحہ اٹھانے اور لہرانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نورالامین مینگل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں