چیمبر میں بیٹھ کر کیسز کی سماعت ،17ججز،عدالتی افسروں کو نوٹس

چیمبر میں بیٹھ کر کیسز کی سماعت ،17ججز،عدالتی افسروں کو نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے تمام ججز کو دوران ڈیوٹی چیمبرز کے بجائے کمرہ عدالتوں میں بیٹھ کر سماعت کرنے کا حکم دیدیا جبکہ چیمبرز میں کیسز کی سماعت کر نے والے لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 17ججز کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان نے نگرانی کرنے کے بعد کمرہ عدالت کے بجائے چیمبرز میں بیٹھ کر کیسز کی سماعت کرنے والے لاہور کے 17سول ججز اور عدالتی افسروں کو نوٹسز جاری کرکے دو روز میں وضاحت طلب کرلی ۔ عبہر گل خان کی جانب سے سیشن جج لاہور سید علی عمران کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیاکہ سی سی ٹی سی کیمروں کے ذریعے دیکھا گیا تو عدالتی افسر عدالتوں میں موجود نہیں تھے ،سیشن جج لاہور سید علی عمران وضاحت لیکر رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائیں۔نگرانی کے دوران عابدہ ظفر، نائلہ ولی، مسعود زمان، کرن نشہت،انیلہ سعید ،حمیرا نواز، افشان یونس، عدنان لیاقت، یاسر حفیظ،خدیجہ فاروق ،نوید احمد ، اسد فاروق ، قاسم رسول ،یاسر عرفات،شہزاد باسط ،عقیل احمد اور علی اکبر کمرہ عدالت میں موجود نہیں پائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں