غزہ کیلئے 400ٹن پاکستانی امداد کی 8ویں قسط روانہ

غزہ کیلئے 400ٹن پاکستانی امداد کی 8ویں قسط روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے مزید400 ٹن انسانی امداد کی 8ویں قسط روانہ کی گئی ہے جس میں موسم سرما کے خیمے ، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہے ۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے ۔

غزہ کے لوگوں تک ترسیل کے لیے امداد کو مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجائے گا۔وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں