چائلڈپورنوگرافی موادشیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

چائلڈپورنوگرافی موادشیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، ملزم حسن امین کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر، ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے میں ملوث تھا جبکہ قابلِ اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرین کوبلیک میل کرکے رقم کا تقاضا بھی کر رہا تھا ،ملزم نے متعدد سوشل میڈیا اکاونٹ بنا رکھے تھے ،ملزم حسن امین کے قبضے سے 4 موبائل فون، قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات برآمد کر لئے گئے ہیں، دریں اثنا ایف آئی اے نے ایف سیون اسلام آبادمیں جعلی دستاویزات پر گھر فروخت کرنے میں ملوث ملزم ادریس مغل کوگرفتارکرلیا ہے ،ملزم نے سی ڈی اے حکام کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ سے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں