جج ابوالحسنات کی خدمات لاہورہائیکورٹ کے سپردکرنیکی سفارش

 جج ابوالحسنات کی خدمات لاہورہائیکورٹ کے سپردکرنیکی سفارش

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے انسپکشن جج نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کے سپردکرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کی ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابو الحسنات ذوالقرنین کو جولائی2023 ء میں تین سال کیلئے اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نمبر1 کا جج تعینات کیاگیاتھا اور 8 دسمبر 2025 تک انسداد دہشت گردی عدالت میں فرائض سر انجام دیناتھے ، انہیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ1923ء کے تحت دائر کیسز کی سماعت کا بھی اختیار دیاگیاتھا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 30 جنوری کو بطور جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا کا حکم سنایاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں