جب تک ظلم سہتے رہیں گے ، جاری رہے گا:علیمہ خان

جب تک ظلم سہتے رہیں گے ، جاری رہے گا:علیمہ خان

راولپنڈی ( خبر نگار )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا، عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام کیسز کا سامنا کریں گے ۔سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے ، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا۔ظلم کے خلاف  نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا۔القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی رہائی کے لئے دعائیہ اجتماع کی آڑ میں احتجاج کے دوران امن عامہ میں خلل ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے اورپولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے درخواست گزار کو25ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے اوراور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں