ایف آئی اے کاحوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈائون 62کروڑ38لاکھ برآمد

ایف آئی اے کاحوالہ ہنڈی  کیخلاف کریک ڈائون  62کروڑ38لاکھ برآمد

اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرکے 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 267 چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں، کریک ڈاؤن کے دوران 269 مقدمات درج اور 327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں