بجٹ قریب :قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

بجٹ قریب :قائمہ کمیٹیوں کے  چیئرمینوں کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی بجٹ 2025 ، 2024 کو پیش کرنے میں ایک ماہ رہ جانے کے باوجود قومی اسمبلی وسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں وفاقی وزارتوں کی تشکیل اور چیئرمینوں کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔

حکومت اور اپوزیشن کے مابین قائمہ کمیٹیوں کے ممبران و چیئرمین کے ناموں پر اتفاق رائے کے لئے بات چیت جاری ہے ،قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کے باعث وفاقی وزارتوں کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی و جاری بجٹ کی منظوری کا عمل بھی التوا کا شکار ہوگیا ،تاہم ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں