پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت آج

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت آج

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہونگے ،اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی، بعدازاں سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی،مقدمے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دلائل دیئے جائیں گے ۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر ودیگر جبکہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی و دیگر عدالت پیش ہوں گے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام کے تحت نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ رواں ہفتے جمع کرائے جانے کاامکان ہے عدالت نے سات روزمیں اعتراضات دور کرنے کاحکم دیاتھا،اعتراضات دورکیے جانے کے بعددرخواست سماعت کے لیے رواں ہفتے مقررکیے جانے کاامکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں