لاہور :بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 8 مئی سے تحریک کا اعلان

 لاہور :بانی پی ٹی آئی کی رہائی  کیلئے 8 مئی سے تحریک کا اعلان

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )تحریک انصاف لاہورنے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ، 8مئی بدھ سے آغاز ہوگا ۔

تحریک انصاف لاہور کے صدر اصغر گجر نے کہا کہ کارکنوں کو متحد کرنا اور یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی ہماری  ترجیح ہے ، پارٹی کے تمام ونگز کو فعال کریں گے اور کسی کارکن کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ آٹھ مئی بروز بدھ رات 10 بجے اہلیان لاہور اپنی چھتوں پر موبائل کی روشنی کر کے بانی چیئرمین کی رہائی کی تحریک کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن تحریک کا آغاز شمع روشن کر کے کیا جائے گا ۔ کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھتوں پر آئیں اور اظہار یکجہتی کریں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں