فیض آباد دھرنا: انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ جمع

فیض آباد دھرنا: انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ جمع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی آج سماعت کرے گا۔

جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ میں شامل ہیں ،اس حوالہ سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں،اتوار کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی گی،پیر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گی،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ 150 صفحات پرمشتمل ہے جسے کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا ہے ،رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردارادا کیا اور انہیں ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی اجازت حاصل تھی۔انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں نتائج اخذ کرنے کے ساتھ 33 سفارشات بھی پیش کی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں