جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کاروائی کا فیصلہ

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار کے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط کی روشنی میں توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کیخلاف دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات پر مبنی سوشل میڈیا مہم سنجیدہ صورت اختیار کر گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذرائع کے مطابق عدالت نے منفی سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا تھا جس کے بعد خط کو توہینِ عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے آج خط کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیکر کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اعلامیہ بھی جاری کیا تھا اور ان پر لگائے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں