نگران وزیراعظم کاکڑکو125،اہلیہ کو3تحائف ملے ،10توشہ خانہ میں جمع

نگران وزیراعظم کاکڑکو125،اہلیہ کو3تحائف ملے ،10توشہ خانہ میں جمع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو دسمبر2023 تک بیرون و اندرون ملک دوروں کے دوران 125 تحائف اورانکی بیگم کو تین تحائف ملے ہیں۔۔۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 10 تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ہیں جبکہ 115 تحائف خریدنے یا توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے قانونی عمل جاری ہے ، ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کابینہ کمیٹی سے مذکورہ تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگوا کر تحائف خرید سکتے ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ملنے والے قیمتی تحائف میں رائفل، ایک جیولری بکس جس میں سونے کا ایک نیکلس، ایک انگوٹھی، کانوں کے جھمکے ، ایک کنگن، 7سونے کے سکے ، ایک کاپر کا سکہ،ایک جگ سونے کی سجاوٹ پر مشتمل، آئی فون پرو مکس 14، 15، آئیر پورڈ، سمارٹ واچ، کافی میز، بکس، کرسٹل بار، شال، پینٹگ، کینڈل جار، شیلڈ، کارپٹ، ماڈل سمیت دیگر تحائف ملے ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آئی فون 14 پرو مکس جس کی قیمت 1400 ڈالر اور آئی فون جس کی قیمت 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے ، کارپٹ جس کی قیمت 350 ڈالر، ایک جگ جس کی قیمت 360 ڈالر لگائی گئی تھی،اس کے علاوہ پرفیوم جس کی قیمت 400 ڈالر مقرر کی گئی تھی ،یہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے ہیں ،کابینہ ڈویژن نگران وزیراعظم کو ملنے والے دیگر تحائف کی قیمت کا تعین کر رہی ہے جس کے بعد مذکورہ تحائف کے خریدنے یا توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا، نگران وزیراعظم کی بیگم کو تین تحائف ملے ہیں ان میں ہینڈ بیگ، لیڈیز شال شامل ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے توشہ خانہ قانون کے مطابق ملنے والے تحائف میں جائے نماز بغیر قیمت ادا کیے اپنے پاس رکھ لی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں