ایل این جی ریفرنس،خزانے کونقصان نہیں ہوا:احتساب عدالت

ایل این جی ریفرنس،خزانے کونقصان  نہیں ہوا:احتساب عدالت

اسلام آباد(دنیا نیوز)احتساب عدالت اسلام آ باد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔۔۔

فیصلے کے مطابق ریفرنس میں 118 میں سے گیارہ گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ،نیب تحقیقات میں ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو نقصان اور اختیارات سے تجاوز ثابت نہیں ہو سکا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کے دستخطوں سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست فائل کی گئی،چیئرمین نیب ٹرائل کے کسی بھی مرحلے پر ریفرنس واپس لینے کا اختیار رکھتے ہیں، ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کی جاتی ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل،عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عامر نسیم،عظمیٰ عادل خان، حسن داؤد ،عبدالصمد داؤد، محمد امین، عبداللہ خاقان عباسی اور چودھری اسلم کو ریفرنس سے بری کیا جاتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں