ہائیکورٹ :الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاق سے تفصیلی جواب طلب

ہائیکورٹ :الیکشن کمیشن رولز 162(2)  کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر  وفاق سے تفصیلی جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے الیکشن کمیشن رولز 162(2)کو کالعدم قراردینے کی درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جوابات طلب کرلئے۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے دانیال عزیز کی این اے 75 میں انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ۔دریں اثناچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست گزار کو آفس اعتراض دور کرنے کی دوبارہ مہلت دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں