ذوالفقار حیدر مذہبی امور، رحیم حیات قریشی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات

 ذوالفقار حیدر مذہبی امور، رحیم حیات  قریشی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے حج سے ڈیڑھ ماہ قبل وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کو تبدیل کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گروپ کے گریڈ22کے افسر ذوالفقار حیدر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاالرحمن سے انچارج وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کاچارج واپس لیاگیاہے ۔ فارن سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ رحیم حیات قریشی کو تبدیل کر کے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں