کابینہ شمولیت اور نجکاری:بلاول نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

 کابینہ شمولیت اور نجکاری:بلاول  نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سرکاری اداروں کی نجکاری، کابینہ میں شمولیت اور دیگر سیاسی امور بارے پی پی کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

شیری رحمان، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ پی پی کی طرف سے کمیٹی ارکان ان معاملات سے متعلق مذاکرات کرینگے اور پیپلزپارٹی کا موقف بتائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں