پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز سویلینز کو عسکری ایوارڈ سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز  سویلینز کو عسکری ایوارڈ سے نوازا گیا

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ،104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے ،44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں