علی امین کی بلاول کا گورنرہاؤس میں داخلہ بند کرنیکی دھمکی

علی امین کی بلاول کا گورنرہاؤس  میں داخلہ بند کرنیکی دھمکی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلاول بھٹو کا گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں داخلہ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

علی امین گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے کراچی کے رہنمانے بتایا کہ سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیاگیا۔بلاول بھٹو کوکہتا ہوں کہ اب سے پیپلزپارٹی کا گورنرکے پی کے ہاؤس میں داخل نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو گورنرکیلئے گورنرہاؤس بنالیں یا سندھ ہاؤس میں جگہ دے دیں۔ میں نے اگر چیلنج کر دیا تواپنے گورنر کے ہوتے ہوئے گورنر ہائوس نہیں آ سکو گے ۔تم مجھے اٹھا کر کراچی لے گئے تھے مجبور کیا تو تمہارے بندے اٹھا کر کے پی کے لا سکتا ہوں۔علی امین کا مزید کہنا تھا کہ ہرقیمت پرچھینا ہوامینڈیٹ واپس لے کر رہوں گا ،عدالتوں سے انصاف نہ ملا توچھین کرلوں گا۔انٹرویو میں علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یہ گورنر راج لگانے کا شوق بھی پورا کرلیں۔ عوام کا اتنا بڑا مینڈیٹ ہو اور آپ گورنر راج لگا دیں،یہ کوئی مذاق نہیں۔ مجھے نہیں لگتا گورنر سے ملاقات کی مجھے ضرورت ہے ، وزیراعظم سے ملاقات مجبوری ہے ، گورنر کے ساتھ ایسا کوئی کام نہیں ۔ہماری مخصوص نشستیں دوسروں کو دے کر الیکشن کمیشن نے ناانصافی کی، امید ہے اب یہ نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی، قومی اسمبلی میں ہماری اکثریت میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں