گورنر پنجاب کی حلف برداری تقریب پھر ملتوی ، 10 مئی کو ہوگی

گورنر پنجاب کی حلف برداری  تقریب پھر ملتوی ، 10 مئی کو ہوگی

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب کی حلف برداری تقریب ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے ، سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے بیرون ملک ہونے کی بنا پر منسوخ ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی وطن واپسی کے بعد سردار سلیم حیدر کی حلف برداری ہوگی۔ اب گورنر سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 10 مئی شام چھ بجے ہوگی ۔گورنر کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو شرکت کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں