اراکین کی معطلی کا نوٹیفکیشن آیا تو عمل ہوگا:ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اراکین کی معطلی کا نوٹیفکیشن آیا تو عمل  ہوگا:ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اسلام آباد(دنیا نیوز)مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں ہمیں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔۔۔

 مخصوص نشستوں پر بعد میں 23 اراکین نے حلف لیا تھا اس حوالے سے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہوا تھا، اب بھی ان اراکین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن سے آنا ہے جیسے ہی الیکشن کمیشن کوئی حکم یا نوٹیفکیشن بھجواتا ہے تو اس پر عمل ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں