صدر ، وزیر اعظم،سپیکر کا انتخاب دوبارہ کرانا پڑیگا :عمر ایوب

صدر ، وزیر اعظم،سپیکر کا انتخاب  دوبارہ کرانا پڑیگا :عمر ایوب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ متنازعہ مخصوص نشستوں کے باعث صدر، وزیر اعظم، سپیکر کا انتخاب بھی متنازع ہو گیا۔۔۔

 یہ انتخابات دوبارہ کروانے پڑیں گے، شروع دن سے ہمارا یہی موقف تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمر ایوب خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اب آیا ہے ہم تو پہلے دن سے یہ بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بیٹھی ہے۔ بڑے فیصلوں کا انکے پاس اختیار ہی نہیں، ایک ارب ڈالر کا گندم سکینڈل سامنے آچکا ہے اور یہ ہاکی میچ کی طرح ایک دوسرے کو گیند پاس کر رہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی گواہی آ گئی ہے ۔ جعلی حکومت کے بارے میں بھی اور گندم سکینڈل کے بارے میں بھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں