مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو تو نہیں مل سکتیں، آنیوالے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائیگا:رانا ثنا اللہ

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو تو نہیں مل سکتیں، آنیوالے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائیگا:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے، آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا، یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں،جن جماعتوں کو سیٹیں ملی ہیں وہ قانون و آئین کے تقاضے کے مطابق ان کے پاس ہی رہیں گی، جس پارٹی کی پارلیمنٹ میں جتنی نمائندگی ہے اسی تناسب سے سیٹیں ملیں گی، پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے، آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہی نہیں،یہ لوگ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں تھے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پھر انہوں نے ایسی پارٹی جوائن کی جو اس دوڑ سے باہر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں