لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو گرڈسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لونگا :علی امین

 لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو گرڈسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لونگا :علی امین

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں غیر اعلانیہ، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی توگرڈ سٹیشن کا کنٹرول خود سنبھال لوں گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے صوبے میں غیراعلانیہ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آج رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اس نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔علی امین نے کہا کہ کل سے اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو کل سے گریڈ سٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے کل جمعہ کوبجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (پیسکو) چیف آفس جائیں گے اور جو بٹن آپ کے پاس ہے ، اس کا استعمال ہم خود کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں