امید ہے بینک ملکی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے ،وزیر خزانہ

امید ہے بینک ملکی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے ،وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ بینک حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کی بحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد پورے بینکاری شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔مجوزہ شعبوں میں براہ راست قرض دینے کے بجائے بینکس اور ریگولیٹر رضاکارانہ طور پر اہداف مقرر کریں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پی بی اے کی مجوزہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے اشتراک سے گورننس سٹرکچر بنانے پر اتفاق کیا، جس کی سربراہی وہ اور گورنر ایس بی پی کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں