ایران سے تعزیت ،پنجاب ، سندھ اسمبلیوں میں قراردادیں

ایران سے تعزیت ،پنجاب ، سندھ اسمبلیوں میں قراردادیں

لاہور،کراچی(سیاسی رپورٹر سے، نیوز ایجنسیاں)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں المناک شہادت پر پنجاب اور سندھ اسمبلی میں تعزیتی قراردادیں متفقہ طورپر منظور کرلی گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پوری قوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اچانک موت پر سوگوار اور گہرے صدمے سے دوچار ہے ،یہ ایوان ایرانی صدر اور رفقاء کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہار کرتا ہے۔ سندھ اسمبلی نے جمعرات کو اپنی کارروائی کے دوران اپنا معمول کا ایجنڈا معطل کرکے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاکے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ،قرارداد میں سوگوار خاندانوں ، ایرانی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں ،قرار داد وزیرداخلہ و پارلیمانی امور وزیر ضیاالحسن لنجار نے پیش کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں