بھائی وزیراعظم، بیٹی وزیراعلیٰ نواز شریف کو اب زیادتی کا ذکر نہیں کرنا چاہیے :گورنر پنجاب

بھائی وزیراعظم، بیٹی وزیراعلیٰ   نواز شریف کو اب زیادتی کا ذکر  نہیں کرنا چاہیے :گورنر پنجاب

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)گورنر پنجاب سلیم خان نے کہا نوازشریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگیا، ان کا بھائی شہباز شریف وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہے۔

اب نواز شریف کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بار بار ذکر نہیں کرنا چاہیے ،ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا نوازشریف کو چاہئے مریم نواز اور شہباز شریف پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں ،مولانا فضل الرحمن ناراض ہو کر سائیڈ میں بیٹھے ہیں ، مولانا صاحب خطرہ نہیں بنیں گے ،لیڈنگ رول ن لیگ نے ادا کرنا ہے ہم ان کا ساتھ دے سکتے ہیں پہلے بھی سب ناراض ہوتے تھے ، جب ان کو منانے کی ضرورت محسوس ہو گی تو زرداری صاحب انکو منا لیں گے ،بانی پی ٹی آئی کی سیاست لڑائی جھگڑے کی سیاست ہے وہ سمجھتے ہیں کہ مولا جٹ بن جانے سے ووٹ ملتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے مجھے ٹاسک دیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر چلنا ہے ، میں نے فضول کی لڑائی نہیں کرنی،میں نے پنجا ب میں بہت سے کام کرنے ہیں اور پیپلز پارٹی کوپنجاب تک ایک بار پھر پھیلانا ہے اور اسکا نتیجہ آنے والے وقتوں میں نظر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں