فوادچودھری کے بھارتی سیاست پر تبصرے ،سوشل میڈیا پر کیجریوال سے نوک جھوک

فوادچودھری کے بھارتی سیاست  پر تبصرے ،سوشل میڈیا پر کیجریوال سے نوک جھوک

اسلام آباد ،نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھارت میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ایکس پوسٹ شیئر کی اور انڈیا کے عام انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ہم آہنگی، نفرت اور انتہا پسندی کی قوتوں کو شکست دے سکتی ہے ۔

اروند کیجریوال نے ردعمل میں کہا کہ چودھری صاحب، میں اور میرے ملک کے لوگ ہمارے مسائل کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، آپ کے ٹویٹ کی ضرورت نہیں،اس وقت پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، آپ اپنے ملک کا خیال رکھیں۔فواد چودھری نے ایک اور کمنٹ میں کہاکہ امید ہے کہ آپ انتہا پسندی کو سراہیں گے نہیں ، یہ چیز ہر ایک کیلئے خطرناک ہے ۔فواد چودھری نے ایک اپنی پوسٹ میں لکھاکہ بھارت میں سیاست دان کی تقریر پاکستان کو کوسنے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی جبکہ پاکستان میں کسی کو انڈین سیاست کی فکر نہیں ،ایسا کیوں ہے ؟، ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بی جے پی پاکستان کو مسلم مخالف جذبات کے اظہار کے لئے استعمال کرتی ہے ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں