پولیس یونیفارم میں ڈکیتوں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار

پولیس یونیفارم میں ڈکیتوں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہرمیں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،5 موٹر سائیکلوں اور2کاروں سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔

بتایاگیاہے کہ مناواں میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 4 ڈاکوؤں نے محمد اشفاق کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیااور 70 لاکھ روپے کیش ، 50 تولے سونا، 50 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ، قیمتی گھڑیاں اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ہربنس پورہ میں اسلم سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،شالیمار میں نوید کی فیملی سے 2 لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر اشیا،ملت پارک میں شہباز کی فیملی سے ایک لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر اشیا،اسلام پورہ میں ارشد کی فیملی سے 2 لاکھ روپے اور دیگر اشیا،لٹن روڈ پر زبیر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،ساندہ میں شکیل سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون،وحدت کالونی میں طارق سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون،نشتر کالونی میں گوہر سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں بابر سے 20 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔سول لائن اورنصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ شادمان ،لیاقت آباد، نواں کوٹ ،راوی روڈ اور گلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں