گوجرانوالہ:چوک میں فائرنگ،2بھائیوں سمیت 3جاں بحق ،7زخمی

گوجرانوالہ:چوک میں فائرنگ،2بھائیوں سمیت 3جاں بحق ،7زخمی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )منڈیالہ میر شکاراں میں چودھری کی ساتھیوں کے ہمراہ چوک میں عید کے روز اندھا دھند فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ، 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ، 2کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ،ملزم فرار ہو گئے ۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے منڈیالہ میر شکاراں کے چوک میں عید کی صبح6بجے جدید اسلحے سے لیس علی مہل، احد مقبول،بسام،نعیم،سبحان اور 5نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد وقاص، خرم اور عید محمد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8سالہ غلام مصطفی، محمد انور،امان اللہ، محمد ناصر، سلیم رحمانی، محمد نعیم، محمد بوٹا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی شاہد رشید، ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ میاں عبدالجبار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو کی ٹیم نے مقتولین اور زخمیوں کو جی ایم ایس منتقل کر دیا ، مقتولین کو پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں منڈیالہ میر شکاراں میں سپرد خاک کر دیا، 2 زخمیوں سلیم رحمانی اور غلام مصطفی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مقتولین خرم اور وقاص کی والدہ کنیز بی بی کی درخواست پر علی مہل سمیت 5 نامزد اور 5 نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں