شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کروا کر 18 جولائی کو پیش کرنیکا حکم

شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کروا کر 18 جولائی کو پیش کرنیکا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کروا کر 18 جولائی کو پیش کرنیکا حکم دیدیا۔

درخواست گزار کے وکیل رانا عبدالشکور نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا،پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مغوی کو بازیاب نہ کروایا گیا، شہباز گل کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے ، عدالت بازیاب کروانے کا حکم دے ،سرکاری وکیل نے  موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے جس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ ایجنسیوں کے نمبر سامنے آتے ہیں یا نہیں ؟ہوم سیکرٹری پنجاب نو ر الامین مینگل نے بتایا کہ اگر کال واٹس ایپ پر کی جائے تو کال کرنیوالے کا نمبر ظاہر ہو جاتا ہے ورنہ نامعلوم نمبر لکھا ہوا نہیں آتا ،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ ہمیں شہباز گل کے بھائی کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے چہروں سے پتا چلتا ہے کہ آپ بے بس ہیں، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ مغوی خیرو عافیت سے گھر واپس آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں