جے یوآئی (ف )وانا کے ضلعی امیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

جے یوآئی (ف )وانا کے ضلعی امیر  کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں جمیعت علماء اسلام (ف) وانا کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ وزیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا۔

مولانا عبداللہ وزیر حملے میں محفوظ رہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پر دھماکا کالوشہ کے مقام پر ہوا، دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں سوار تھے ۔پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں