موسم گرما میں بجلی کا زیادہ استعمال پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ درجے میں تبدیلی فطری :پاور ڈویژن

موسم گرما میں بجلی کا زیادہ استعمال  پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ درجے  میں تبدیلی فطری :پاور ڈویژن

اسلام آباد(آن لائن)بلنگ اب بیس بلنگ کی وجہ سے 30 یا 31 دن کے مہینے پر مبنی ہے ، یہ صرف زیادہ بلنگ کا پروپیگنڈا ہے ،پہلے میٹر ریڈر ذاتی فائدے کے لیے بلنگ کے دنوں کو ایڈجسٹ کر سکتے تھے۔

اب، ڈسکوز اس کو کنٹرول کرتے ہیں اور اگر دن کیلنڈر مہینے سے مختلف ہوں توپروٹیکٹڈبلنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پروٹیکٹڈبلنگ صارفین کے لیے فائدہ مند ہے ، ڈسکوز کے لیے نہیں موسم سرما میں کم استعمال کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد بڑھتی ہے اور موسم گرما میں زیادہ استعمال کی وجہ سے کم ہوتی ہے ۔ اس لیے موسم گرما میں زیادہ استعمال کی وجہ سے پروٹیکٹڈسے نان پروٹیکٹڈ درجے میں تبدیلی فطری ہے ۔عید کی تعطیلات نے بلنگ کے سائیکل کو متاثر کیا، لیکن جون کی بلنگ 30 دن سے زیادہ نہیں کی گئی تاکہ صارفین کو مشکلات سے بچایا جا سکے ۔ ذرائع کا مزیدکہناتھاکہ کچھ صارفین کا بلنگ سائیکل 29 سے 30 دن تک بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ کیلنڈر مہینے کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے ، جبکہ بہت سے دوسرے صارفین کو 32/33 دن سے 30 دن تک کی کمی سے فائدہ ہوتا ہے ، جس سے ان کا درجہ نان پروٹیکٹڈ سے پروٹیکٹڈ میں منتقل ہو جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں