جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف مہم قابل مذمت،اسلام آباد ہائیکورٹ بارکاہنگامی اجلاس کل طلب

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف  مہم قابل مذمت،اسلام آباد ہائیکورٹ بارکاہنگامی اجلاس کل طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

جاری اعلامیہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا 9 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدبینی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کر تے ہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اورمحنتی جج ہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل، ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے ،بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں