9 مئی ، پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی:راناثنا

9 مئی ، پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی:راناثنا

لاہور (آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی۔

اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کو بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو ملک میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کے لیے پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی۔پی ٹی آئی نے جو کچھ بھی کیا، اس کے لیے انہیں بیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کو بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز، میٹنگز کریں، عمران خان کویہ اجازت نہیں ہے کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں