قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے پہلے بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے پہلے  بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے پہلے بلانے کا فیصلہ کرلیاگیا، حکومت اس اجلاس میں اہم قانون سازی کرے گی۔

وزیراعظم اپنی ایڈوائس کیساتھ سمری صدر مملکت کوبھجوائیں گے ،صدر کی طرف سے اجلاس طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے منگل 9جولائی کو اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کوبھجوادی ۔ اجلاس شیڈول سے پہلے بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے اور حکومت اس اجلاس میں اہم قانون سازی کرے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے بورڈآف گورنرز کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں