عمران پر آرٹیکل 6 سمیت جو بھی لگ سکتا ہے لگائینگے :رانا ثنا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اوپر آرٹیکل 6 سمیت جو بھی لگ سکتا ہے لگائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ایوان میں جسکے پاس اکثریت ہے وہ حکومت بنائے ، ہمارے پاس اکثریت ہے ، اس لیے حکومت بنائی، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ملکر حکومت بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں، ہم نے ضمیر خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا اور نہ کسی کو ضمیر بیچنے کا کہہ رہے ہیں۔ نکاح کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کو بگاڑ کر رکھ دے گا، ایک عورت کو ورغلا کر نکاح کرنا درست نہیں، پراسیکیوشن ثابت نہیں کر سکی توجرم مسترد نہیں ہو سکتا، عدالت میں ثابت نہیں ہوا تو ٹھیک ہے بری ہو جائیں۔