پشاور:دہشتگردوں کی پولیس چوکی پرفائرنگ،اہلکار شہید

پشاور(نیوزایجنسیاں )نواحی علاقے ارمڑ میں چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سنائپر گن سے فائر کیے جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
واقعہ رات گئے پیش آیا،شہید کانسٹیبل سعید اللہ کی پولیس لائن پشاورمیں نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں سی سی پی او قاسم علی، ایس ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ سردارعلی امین گنڈاپورنے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کے درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔