احسان منگی سیکرٹری ایوی ایشن تعینات ایف آئی اے میں تقرر، تبادلے

احسان منگی سیکرٹری ایوی ایشن تعینات  ایف آئی اے میں تقرر، تبادلے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے احسان علی منگی کو سیکرٹری ایوی ایشن تعینات کر دیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی وشاق کو او ایس ڈی کرنے اور فہد حیدر بزدار کو جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانی تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے ، گریڈ 19 کے افسر شاہد رحمان کو تین سالہ ڈیپوٹیشن پر ایوان صدر میں ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

 ایف آئی اے میں بھی تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پشاور عبدالرحمن کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد زون ،ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری اشفاق عادل کو پی اے سی سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد زون اورایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحمید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن پشاور تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر صلاح الدین خان کو اے سی سی سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں