پاک امریکا تعلقات صرف سکیورٹی تک محدود نہیں:ڈونلڈبلوم

پاک امریکا تعلقات صرف سکیورٹی تک محدود نہیں:ڈونلڈبلوم

اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتا ہے ۔

 امریکی سفیر نے نجی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو انصاف اور سکیورٹی کی فراہمی پروگرام کے لیے امریکا ایک ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے ، پاکستان اور امریکا مشترکہ طور پر افغان مہاجرین اور سیاسی پناہ گزینوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات صرف سکیورٹی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون ہورہا ہے ، امریکا نے پاکستان میں قدرتی آفات، سیلابوں اور معاشی استحکام میں معاونت فراہم کی ہے ۔امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت حجم نو ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ، امریکا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں