کورٹ فیس بڑھانے پر آج پنجاب بھر کی بارز میں ہڑتال

 کورٹ فیس بڑھانے پر آج پنجاب بھر کی بارز میں ہڑتال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بار کونسل کی کال پر آج پنجاب بھر کی بارز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کے خلاف آج جمعہ کو وکلا کی جانب سے  ہڑتال کی جا رہی ہے ، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے حکومت کو 7 روز کا الٹی میٹمدیا ہے ،فیصلہ واپس نہ لینے پر ملک گیر وکلاہڑتال کی جائے گی ، پنجاب بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے وکلا نمائندوں کی گرفتاریاں ، بجلی کے زائد بلوں اور مہنگائی کیخلاف وکلا سڑکوں پر نکلیں گے ، بار کونسل نے وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں