قتل کیس کااشتہاری ملزم 4برس بعد ترکیہ سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار

قتل کیس کااشتہاری ملزم 4برس بعد ترکیہ سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ،پولیس نے قتل کیس میں مطلوب 4 برس قبل ترکیہ فرارہونے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم شفقت عباس تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ پولیس کو مطلوب تھا جو واردات کے بعد روپوش ہو کر ترکیہ فرار ہوگیا تھا، پولیس نے اسکے کوائف پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرائے اورملزم کو ترکیہ سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ، اوکاڑہ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں