9ستمبر تک چھٹیاں ،مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل ہواتو نظرثانی درخواستیں ناکارہ :عرفان صدیقی

9ستمبر تک چھٹیاں ،مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل ہواتو نظرثانی درخواستیں ناکارہ :عرفان صدیقی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا ہے کہ کیا آرٹیکل 187 کے تحت ’’مکمل انصاف‘‘ کا تصور صرف ایک شخص یا جماعت کیلئے ہی ہے ؟ ۔

اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی چھٹیاں 9 ستمبر تک جاری رہیں گی اور اس دوران مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت ہوجائے گی۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر اس فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا تو نظرثانی کی درخواستیں ناکارہ ہوجائیں گی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ 12 جولائی کو خصوصی نشستوں کا فیصلہ سنانے کے بعد عدالت طویل چھٹیوں پر چلی گئی ،دو معزز ججز نے چیف جسٹس کی یہ دلیل رد کردی کہ آئین اور انصاف کے تقاضے ہماری تفریح اور تعطیلات سے زیادہ اہم ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں