58اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

58اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے 58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں خضراں علی کو ہٹا کر اے سی کوٹ رادھا کشن، شازیہ رحمن کو تبدیل کرکے لالیاں میں تعینات کر دیاگیا۔

اے سی کوٹلی ستیاں انس سعید کو تبدیل کرکے کوٹ رادھا کشن اورایمان ظفر کو اے سی کوٹلی ستیاں لگادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سیف اللہ جاوید کو ہٹا کراے سی شاہکوٹ انعم صغیر کو دنیا پور،اے سی ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن بہاولپور ثنا شرافت کو تبدیل کرکے اے سی شاہکوٹ ، اے سی قائد آباد اویس سرور کو ہٹا کراے سی کامونکی مختار بھنگو کو تبدیل کرکے قائد آباد،اے سی جھنگ ماہم وحید کو اے سی کامونکی ، اے سی احمد پور سیال عرفان کو ہٹا کر اے سی فورٹ عباس ارسلان بشیر کو احمد پور سیال،اے سی فیصل آباد سٹی ارج حیدر کو اے سی فورٹ عباس ،اے سی احمد پور شرقیہ فیصل احمد کو اے سی فیصل آباد سٹی ،فیاض علی کو اے سی احمد پور ایسٹ اورسلمان ظفر کو اے سی شجاع آباد ،عبدالحنان خان کو ہٹا کر صفدرشبیر کو اے سی جڑانوالا ، طلحہ نعیم کو ہٹا کر نعمان محمود کو اے سی بہاولنگر اوراعجاز کو ہٹاکر حیدر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں