ڈیرہ مراد جمالی :فائرنگ، قبائلی شخصیت کے دو بھائی جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی :فائرنگ، قبائلی شخصیت کے دو بھائی جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی(اے پی پی)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قبائلی شخصیت کے دو بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

 پولیس کے  مطابق دوست ہوٹل کے مقام پر ملزم گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس سے گاڑی سوار قبائلی شخصیت ڈاکٹر اسحاق بگٹی مرحوم کے بھائی ابراہیم بگٹی اور صابر بگٹی دم توڑ گئے جبکہ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد منصب ، عثمان اورپنھل خان زخمی ہوگئے ۔ اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں