شریمپ فارم پراجیکٹ رواں سال شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

شریمپ فارم پراجیکٹ رواں  سال شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور (دنیانیوز)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک کاسب سے بڑا شریمپ فارم قائم کرنے کے پراجیکٹ کا آغاز اسی سال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 جس کے تحت پنجاب میں پہلی بارایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد شریمپ فارمنگ کی جائیگی ۔شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈیز،اراضی اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فشریز اورشریمپ فارمنگ کیلئے ریسرچ پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد سے ملاقات کی ۔ فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فشریز اورشریمپ فارمنگ کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں