چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات کی خلاف ورزی،ڈپٹی کلکٹر ڈی آئی خان معطل

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات کی خلاف  ورزی،ڈپٹی کلکٹر ڈی آئی خان معطل

اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کلکٹر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان کو معطل کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر/سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے 20 اگست کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ایف بی آر کے افسران کو مرضی کی پوسٹنگ کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سول سرونٹس (کارکردگی اور نظم و ضبط) رولز، 2020 کے قاعدہ 5(1) کے تحت گریڈ 18 کے آفیسر جوادالحسن جواس وقت ڈپٹی کلکٹر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان تعینات ہیں، کو تین ماہ کی مدت کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں