اقتصادی ومالیاتی اصلاحات :وزیرخزانہ کے مشیر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب

 اقتصادی ومالیاتی اصلاحات :وزیرخزانہ  کے مشیر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت خزانہ نے اقتصادی اورمالیاتی اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ کے مشیر کی تقرری کافیصلہ کیاہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق مشیراقتصادی اورمالیاتی اصلاحات کے عہدہ پر تعیناتی کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں ، امیدواروں کو نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ کامیاب امیدوار کو سپیشل پروفیشنل پے سکیل ون کے برابر تنخواہ دی جائے گی ۔مشیر کیلئے کم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں